’اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں‘ راہول گاندھی نے کشمیر جانے کا اعلان کردیا لیکن۔۔۔ بھارت سے بڑی خبر آگئی

’اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں‘ راہول گاندھی نے کشمیر جانے کا اعلان کردیا ...
’اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں‘ راہول گاندھی نے کشمیر جانے کا اعلان کردیا لیکن۔۔۔ بھارت سے بڑی خبر آگئی

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپوزیشن کے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ مقبوضہ وادی جانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی حزب اختلاف کی جماعتوں کا وفد ہفتہ کے روز سرینگر کا دورہ کرے گا تاکہ مقبوضہ وادری میں جاری صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جاسکے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے وفد میں راہول گاندھی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد، آنند شرما ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈویرزمے راجا، ستارام یچورے اور راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا شامل ہوں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کو وادی کا دورہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کے سرینگر آنے کے باعث دوسرے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی اس لیے وہ وادی کا رخ کرنے سے باز رہیں۔ اگر اپوزیشن رہنما سرینگر آتے ہیں تو وہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائیں گے جو ابھی تک کئی علاقوں میں موجود ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...