جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ سے سزا ملے گی ، اٹارنی جنرل آف پاکستان

جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ سے سزا ملے گی ، اٹارنی جنرل آف پاکستان
جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ سے سزا ملے گی ، اٹارنی جنرل آف پاکستان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا جج ارشد ملک کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کارروائی ہوگی ، ان کو ایک نوٹس دیدیا جائے گا اور جس کے تحت ان کیخلاف کارروائی ہوگی تو ان کو سزا بھی دیدی جائیگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہاہے کہ جسٹس جج ارشد ملک کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کارروائی ہوگی ۔ ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کارروائی کرے گی ، ان کو ایک نوٹس دیدیا جائے گا جس ان کیخلاف کارروائی ہوگی تو ان کو سزا بھی دیدی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جج ارشدملک کیخلاف بڑے سخت جملے استعمال کئے ہیں، چیف جسٹس نے کہاہے کہ یہ کیس اپیل کے اندرہے اس لئے ہائیکورٹ اس کودیکھے گی اور اگر کیس کا فیصلہ شواہد سے مطابقت رکھتاہے تو ٹھیک بصورت دیگر عدالت اپیل کو منظور بھی کرسکتی ہے اور مقدمے کوبھی دوبارہ ٹرائل کیلئے بھیج سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ویڈیو اور اپیل کامعاملہ الگ الگ ایشوز ہیں اوریہ الگ الگ ہی چلیں گے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف


loading...