ن لیگ کے کرب میں کوئی افاقہ نظر نہیں آرہا ہے ، ایاز امیر

ن لیگ کے کرب میں کوئی افاقہ نظر نہیں آرہا ہے ، ایاز امیر
ن لیگ کے کرب میں کوئی افاقہ نظر نہیں آرہا ہے ، ایاز امیر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ارشد ملک صاحب ابھی تک برقرار ہیں لیکن ن لیگ جس کرب سے گزر رہی ہے ، اس میں کوئی افاقہ نظر نہیں آرہا۔

جیونیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ارشد ملک صاحب ابھی تک برقرار ہیں لیکن ن لیگ جس کرب سے گزر رہی ہے ، اس میں کوئی افاقہ نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان اور بھٹو کے زمانے میں دس دس بارہ افراد پر مشتمل اپوزیشن رہی ہے لیکن ان کی قومی اسمبلی میں ایک آواز تھی جو پورے ملک میں گونجتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ایک ریوڑ پنجاب اسمبلی میں اور ایک قومی اسمبلی میں ہے لیکن کوئی آواز نہیں ہے ، کسی پر کوئی کرپشن کا الزام ہے کسی پر کچھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کو کوئی نہیں مان رہا کس نے بنائی تھی کوئی پتہ نہیں ہے اور بنانے والے ملک سے فرار ہیں۔

مزید : قومی


loading...