اگرجج کی ویڈیو کا کوئی اثر نہ ہوا توفیصلہ جو ں کا توں رہے گا،ڈاکٹر حسن عسکری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ اگر عدالت نے دیکھا کہ ارشد ملک کی ویڈیو کاجج کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑا تو پھر فیصلہ جوں کا توں برقرار رہے گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد اسلام آباد دیکھے گا کہ کیا جج صاحب کی طرف سے دیئے گئے فیصلوں پر جج کے تعلقات کا کوئی اثر ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک مسئلہ ہے کہ ہم عدالتی مسئلے کو عدالت سے باہر حل کرناچاہتے ہیں ، اس لئے ایسے راستے ڈھونڈتے ہیں کہ معاملات کو الجھا سکیں اور اب معاملات الجھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے دیکھا کہ ارشد ملک کی ویڈیو کاجج کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑا تو پھر فیصلہ جوں کا توں برقرار رہے گا لیکن اس حوالے سے اخباروں میں لکھنے کیلئے کافی مصالحہ موجود ہے ۔