جج ارشد ملک نے بلیک میل ہوکر نواز شریف کو ایک ریفرنس میں بری کردیا، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ ن لیگ نے جج کے سامنے کیس لگوایا ، جج کی گندی ویڈیو بنائی اور پھر اس کو وائرل کیا، ہمیں شک ہے کہ جج نے بلیک میل ہوکر ایک کیس میں سزاسنا دی اوردوسرے میں بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کسی بھی شخص کا کردار براہے تو اس کوسزا ملے گی ، بار بار کہا جارہاہے کہ ویڈیو کی فرانزک کرائی جائے لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیاہے کہ ویڈیوکا اس وقت تک فرانزک نہیں کرایاجاسکتا جب تک وہ شخص نہ آجائے جس نے ویڈیو بنائی ہو ۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جج کے ساتھ ان کے تعلقات تھے ، ن لیگ نے جج کے سامنے کیس لگوایا ، جج کی گندی ویڈیو بنائی اور پھر اس کو وائرل کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ جج نے بلیک میل ہوکر ایک کیس میں سزاسنا دی اوردوسرے میں بری کردیا ۔ اب عدالتیں ان مقدمات کو آزادانہ طور پردیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج بھی ایک مجرمہ ہیں کیونکہ ان کوعدالت سے سزاملے چکی ہے اور مزید مقدمات میں بھی ملے گی ۔