چیف الیکشن کمشنر نے صدرمملکت کی جانب سے مقرر کیے گئے دو نئے اراکین الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے انکار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدر مملکت کی جانب سے مقرر کیے گئے دو نئے اراکین الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کر لی۔سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کا تقرر آئین کے خلاف کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے دونوں نئے اراکین الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرتے ہوئے وزارت پارلیمانی امور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے سابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا، صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی۔