چیف الیکشن کمشنر کے حلف نہ لینے کے معاملے کوعدالت لے جاسکتے ہیں، وفاقی وزیر قانون نے اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے حلف نہ لینے کے معاملے کو عدالت میں لے جاسکتے ہیں،کیایہ چیف الیکشن کمشنر کا دائرہ کارہے کہ وہ حلف نہیں لیں؟
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے حلف نہ لینے کے معاملے کو عدالت میں لے جاسکتے ہیں۔کیایہ چیف الیکشن کمشنر کا دائرہ کارہے کہ وہ حلف نہ لیں؟
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کومزید غیر فعال نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزارت قانون اور حکومت کیخلاف کوئی ریمارکس نہیں آئے ۔