نواز شریف کے خلاف فیصلے کا فائدہ پاکستان کے عوام کوہوا ، فواد چودھری کادعویٰ

نواز شریف کے خلاف فیصلے کا فائدہ پاکستان کے عوام کوہوا ، فواد چودھری کادعویٰ
نواز شریف کے خلاف فیصلے کا فائدہ پاکستان کے عوام کوہوا ، فواد چودھری کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کا فائدہ پاکستان کے عوام کوہوا ہے ، ویڈیو کا فیصلے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کا فائدہ پاکستان کے عوام کوہوا ، نواز کیخلاف فیصلے کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کا ویڈیوسے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم ویڈیو کافرانزک آڈٹ کروانے کیلئے تیار ہیں لیکن یہ بھی توجواب دیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز وطن واپس آکر عدالتوں کوجواب دیں۔

مزید :

قومی -