ایف اے ٹی ایف میں تمام ترکوششوں کے باوجود بھارت کوناکامی ہوئی، حماد اظہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائے اقتصادی ڈویژن حماد اظہر نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارت تمام کوششوں میں ناکام رہاہے، امریکی وفدنے رواں ماہ دور ے میں پاکستانی اقدامات کوسراہا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ امریکہ ایف اے ٹی ایف فیصلوں کے حوالے سے اہم ممبر ہے ، امریکہ وفد نے رواں ماہ پاکستان کے دورے میں ہمارے اقدامات کوسرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاپیسفک گروپ کے پاس گرے یابلیک لسٹ کااختیارنہیں، ستمبراکتوبرمیں ایف اے ٹی ایف جوائنٹ گروپ کااجلاس ہوگا، جوائنٹ گروپ اپریل 2019 سے آگے کے اقدامات دیکھے گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور ایف اےٹی ایف میں بھارت تمام کوششوں میں ناکام رہاہے، ایف اےٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں مزیدبہتری آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اورنتائج سے پاکستان کاکیس مضبوط ہواہے ۔