پنجاب کے سرکاری ملازمین کوہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ امور جلد طے کر کے حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گےاوراس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے۔سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوریہ وہ کام ہیں جو 70سال میں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کئے ۔