دیرینہ دشمنی، فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

دیرینہ دشمنی، فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
دیرینہ دشمنی، فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجر خان میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

گوجر خان کے علاقے دریا خاکی میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا ۔ مقتولین کی شناخت مسعود، محمود اور غضنفر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -