سوڈان میں طیارے کو حادثہ،7افراد ہلاک
خرطوم(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ عملے کے تینوں افراد کا تعلق روس جبکہ تمام مسافر مقامی تھے۔وزیرٹرنسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔