سیویا نے انٹرمیلان کو شکست دے کر یورپا کپ جیت لیا

سیویا نے انٹرمیلان کو شکست دے کر یورپا کپ جیت لیا
سیویا نے انٹرمیلان کو شکست دے کر یورپا کپ جیت لیا

  

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپینش کلب سیویا نے اٹالین کلب میلان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، سیویا کی جانب سے ڈی جونگ نے 2 گول سکور کئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپا لیگ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں میچ کے پانچویں منٹ میں لاکاکو نے پنلٹی پر گول کرکے انٹر میلان کو برتری دلا دی، 7 منٹ پر بعد سیویا کی جانب سے ڈی جونگ نے گول برابر کردیا۔ میچ کے 33 ویں منٹ میں ڈی جونگ نے سیویا کے لئے دوسرا گول سکور کیا لیکن صرف ایک منٹ بعد ہی گوڈن نے انٹر میلان کیلئے دوسرا گول کرکے مقابلہ پھر برابر کر دیا۔ 

وقفے تک میچ 2,2 گول سے برابر تھا لیکن دوسرے ہاف میں لاکاکو کے اون گول کی بدولت سیویا کو پھر برتری ملی جو آخر تک قائم رہی۔ واضح رہے کہ سپینش کلب سیویا نے چھٹی مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزید :

کھیل -