چاچا شکاگو کا ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ نہ دیکھنے کا اعلان

چاچا شکاگو کا ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ نہ دیکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستانی نژاد محمد بشیر بوزئی المعروف چاچا شکاگو نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی ریٹائر منٹ کے بعد کرکٹ نہ دیکھنے کا اعلان کردیا۔65سالہ بشیر بوزئی المعروف چاچا شکاگو کراچی میں پیدا ہوئے لیکن وہ کئی دہائیوں سے شکاگو میں رہائش پزیر ہیں۔چاچا شکاگو کرکٹ فین تو ہیں ہی لیکن سب سے زیادہ فین ایم ایس دھونی کے ہیں، ایم ایس دھونی کے فین ہونے کے ناطے پاکستان انڈیا میچ کے دوران انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔چاچا شکاگو ایم ایس دھونی کے میچز دیکھنے کے لیے انڈیا، انگلینڈ اور بنگلا دیش جاتے رہے ہیں، دھونی کو بھی اپنے غیر معمولی مداح کا اندازہ تھا اس لیے دھونی نہ صرف ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بلکہ ٹیم مینیجر کے ذریعے انہیں ٹکٹس بھجوایا کرتے تھے۔ 2011میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پاک بھارت موہالی سیمی فائنل کے موقع پر چاچا شکاگو کی پہلی مرتبہ دھونی سے ملاقات بھی ہوئی اور دھونی نے انہیں میچ کا ٹکٹ بھی بھجوایا۔اسی طرح 2014 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ڈھاکا میں بھی دھونی نے ٹیم مینیجر کو ٹکٹ دے کر میر پور کے ہوٹل میں چاچا شکاگو کو بھجوایا۔چاچا شکاگو ٹریننگ سے واپسی پر دھونی کے لیے نعرے لگاتے اور دھونی رک کر جواب بھی دیتے اور موقع ملنے پر تصویر بھی بنواتے تھے۔اب ایم ایس دھونی کے ریٹائر ہونے پر چاچا شکاگو افسردہ ہیں اور کہتے ہیں کہ اب وہ کرکٹ نہیں دیکھیں گے، اس میں رونق نہیں رہی۔ان کا کہناہے کہ میری اب خواہش یہی ہے کہ میں رانچی انہیں ملنے کے لیے ایک مرتبہ ضرور جاں اور انہیں سیلوٹ پیش کروں۔

فیفا کو کورونا کی وجہ سے آمدنی میں 120ملین ڈالر کمی کا خدشہ
 فیفا کو کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں 120ملین ڈالر کمی کا خدشہ ہے۔فیڈرل انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کو کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں 120ملین ڈالر کمی کا خدشہ ہے۔ البتہ اسے یہ بھی یقین ہے کہ 22-2019دورانیے کے دوران متوقع منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔فیفا کو آئندہ برس کلب ورلڈ کپ ملتوی کرنے کی وجہ سے 200ملین ڈالر کی مجوزہ آمدنی نہیں ہوگی، اس وجہ سے اخراجات میں بھی کمی کی جا سکتی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -