ایران کیخلاف پابندیوں کی بحالی،امریکا سلامتی کونسل میں تنہا رہ گیا،سب حمایتی مخالف

 ایران کیخلاف پابندیوں کی بحالی،امریکا سلامتی کونسل میں تنہا رہ گیا،سب ...

  

 نیویارک (مانٹیرنگ ڈیسک)نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ملنے والی رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عالمی ادارے کی ماضی میں اٹھائی جا چکی پابندیاں بحال کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے، اس کے نتیجے میں امریکا خود ہی الگ تھلگ ہو کر رہ گیا ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایاکہ عالمی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد 15ہے اور ان میں سے 13نے تہران سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبے کی تحریری مخالفت کر دی ہے۔ ان ممالک نے امریکی کوشش کی مخالفت یہ کہہ کر کی کہ یہ درست ہے کہ ماضی میں اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے پابندیاں لگائی تھیں۔ پھر عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا گیا تو یہ پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔

امریکا شرمندگی 

مزید :

صفحہ اول -