پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ،پالیسی تیار،کورونا وباء سے 3مریض جاں بحق

پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ،پالیسی ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پنجاب میں انسداد کورونا وائرس وباء کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعداب مائیکرو سما رٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ حکومت اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نفاذ کیلئے تیاری بھی کرلی۔ وا ئرس سے متاثرہ افراد کے گھر،گلی اور بلڈنگ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مریض کے قریبی افراد پر بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلا ق ہوگا۔ متاثرہ مریضوں کی رہا ئشگاہ،گلی،عمارتوں میں نقل مکانی پر پابندی ہوگی۔ کورونا کے مریضوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، تا ہم محکمہ صحت اور حکومت پنجاب نے پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جس گھر یا دکان میں کورونا کیس ہو گا، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھر یا دکان کے پورے علاقے، پلاز ے یا شاپنگ مال کو سیل نہیں کیا جائیگا جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گھر پر 14 دن قرنطینہ میں رہے گا۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلا ق آج سے ہوگا اور نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائیگا۔دوسری طرف لاہورسمیت پنجاب بھر میں گذشتہ 24گھنٹو ں میں کور و نا سے متاثرہ تین مریض جاں بحق جبکہ 99 نئے کیس سامنے آئے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعدلاہور میں کل مریضوں کی تعداد 48 ہزار 549 ہو گئی۔ صوبہ کے دیگر شہروں فیصل آبادمیں 9،ملتان8، راولپنڈی6بہاولپور 2، ڈیرہ غازی خان5 نئے مریض سا منے آئے۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 91 ہزار 134 ہو چکی۔صوبہ پنجا ب میں اب تک کو رونا سے 2188 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد96057 ہوگئی ہے۔

مائیکرو لاک ڈاؤن

بیجنگ (شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار 234 ہو گئی۔جانز ہوپکنز یونیو رسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے عالمی تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 56 لاکھ 22 ہزار 540 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ بدستور پہلے، برازیل 35 لاکھ 32 ہزار 330 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ دوسرے اور بھارت 29 لاکھ 75 ہزار 701 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 9 لاکھ 44 ہزار 671 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ روس کا چوتھا اور 6 لاکھ 3 ہزار 338 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ جنوبی افریقہ کا پانچواں نمبر ہے۔ چھٹے نمبر پر موجود ملک پیرو میں نوول کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 59 ہو گئی ہے۔ 5 لاکھ 49 ہزار 734 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ میکسیکو ساتویں جبکہ 5 لاکھ 22 ہزار 138 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ کولمبیا آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ 3 لاکھ 93 ہزار 769 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ چلی نویں نمبر پر موجود ہے۔چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 90 ہزار 103 ہے۔

کورونا مریض تعداد

مزید :

صفحہ اول -