سی پیک کو کھیلوں سے سجانے کا پلان: گوادر میں عالمی سپورٹس فیسٹیوں کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے سجانے کا پلان کرلیا گیا، گوادر میں سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کیا جائیگا۔ایونٹ میں 45 ممالک کے 400 اتھلیٹس پاکستان کھیلنے کے لئے آئیں گے،پاکستان اور چین کے ثقافتی کھیل سپورٹس فیسٹیول کی شان بڑھائیں گے،ایونٹ میں 30 ممالک کے اسپورٹس منسٹرز کوبھی مدعو کیا جا رہا ہے ایونٹ 7 روز تک جاری رہے گا جبکہ سپورٹس فیسٹیول میں نیزہ بازی،اونٹ ریس، ریسلنگ، تیر اندازی سمیت دیگر کھیل بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا ہے جسے بہت خوش آئند قرار دیا جارہاہے اس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔