نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو جمع کروائی جا چکی ہیں،ڈاکٹرعدنان

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو جمع کروائی جا چکی ہیں،ڈاکٹرعدنان

  

 اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور باقاعدہ تصدیق شدہ سمریاں پنجاب حکومت کو جمع کروائی جا چکی ہیں۔ ہفتے کے روزجاری بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو جمع کروائی گئی تھیں۔ نواز شریف کی باقاعدہ تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس اور سمریاں جمع کروائی گئی تھیں۔ میڈیکل رپورٹس 4اور 21ستمبر  2019 جبکہ 30اور 31جنوری 2020کو جمع کروائی گئیں۔ اسی طرح سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس 12فروری، 18مارچ،28اپریل اور 26جون 2020کو بھی جمع کروائی گئی ہیں۔ 

ڈاکٹرعدنان

مزید :

صفحہ اول -