وزیر اعظم نے 400 سکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنیکی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے 400 سکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنیکی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر و دیگر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں 40 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی، انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد ہوسکے۔ ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔
لیبارٹریز

مزید :

صفحہ اول -