کورونا وائرس کے خاتمے میں 2سال لگ سکتے ہیں، سربراہ ڈبلیو ایچ 

کورونا وائرس کے خاتمے میں 2سال لگ سکتے ہیں، سربراہ ڈبلیو ایچ 

  

جینیوا(آئی این پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس دو سال میں ختم ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جینیوا میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ 1918میں پھیلنے والے اسپینش فلو پر قابو پانے میں 2 سال لگے لیکن موجودہ جدت اور ٹیکنالوجی دنیا کو اس قابل بناسکتی ہے کہ وائرس پر کم مدت میں قابو پالیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ زیادہ میل جول سے وائرس کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈورس کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہمارے پاس وائرس کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی اور معلومات موجود ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ 

مزید :

صفحہ اول -