اکتوبر میں ڈومیسٹک ایونٹ کا انعقاد کریں گے،سلطان شاہ

  اکتوبر میں ڈومیسٹک ایونٹ کا انعقاد کریں گے،سلطان شاہ

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں کمی کی وجہ سے رواں سال اکتوبر میں دوبارہ ڈومیسٹک ایونٹ کا انعقاد کریں گے، آئندہ 6 ماہ تک ایک غیر ملکی ٹیم کو بھی پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث گذشتہ 5 ماہ سے کھلاڑی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کو برقرار رکھنے کیلئے گھروں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ہم نے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ بھی آن لائن فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا میں روزبروز کمی آ رہی ہے جس کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ڈومیسٹک سیزن کا آغاز کریں تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچا جا سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -