پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ سال کھیلی جائیگی

پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ سال کھیلی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کولمبو/اسلام آباد   (آئی این پی)ساؤتھ ایشین تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ برس 26 سے 30 مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور چمپئن شپ میں 8ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔