ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے عہد نامے سے ”خدا“کا لفظ نکال دیا:صدر ٹرمپ

                      ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے عہد نامے سے ”خدا“کا لفظ نکال ...

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نشاندہی کی ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کے اختتام پر جا ر ی کئے جانیوالے اعلامیہ میں جو عہد نامہ شامل ہے اس میں سے ”خدا“ کا لفظ نکا ل دیا گیا ہے۔ ایک ٹوئیٹر پیغام اور ”نیو میکس“ ٹی و ی کیساتھ انٹرویو میں انہوں نے بتایا شروع میں ان کا خیال تھا کہ یہ کوئی غلطی ہوئی ہے لیکن اصل میں یہ غلطی نہیں تھی بلکہ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا نے بھی نوٹ کیا ہے کہ اس عہد نامے میں ریاست اور قوم سے وفاداری کا ذکر موجود ہے لیکن اس میں ’’خدا سے وفاداری“ کے الفاظ نکال دیئے گئے ہیں۔ ”نیوز میکس“ کیساتھ انٹرویو میں صدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے بھی ”خدا“ کا لفظ عہد نامے سے نکالنے پر سوال اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹک پارٹی ایک تاریک جماعت ہے جو آئین کی پہلی اور دوسری تر میم کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ پارٹی ملک سے مذہب خارج کرنا چاہتی ہے۔

ٹرمپ 

مزید :

صفحہ اول -