نیشنل تھروبال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

نیشنل تھروبال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس4 ستمبرسے ناران میں شروع ہو گا، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس میں مرد اورخواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء  و طالبات بھی اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورس 6ستمبر تک جاری رہے گا، کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں ا?گاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -