اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے زیراہتمام کنونشن آج ہوگا

 اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے زیراہتمام کنونشن آج ہوگا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہاکی کی بحالی کیلئے اولیمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے زیراہتمام کنونشن  کا انعقاد آج گوجرہ میں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منظورالحسن سینئر، رشید الحسن، خالد بشیر، نوید عالم، میجر پیرزادہ، شیخ محمد عثمان، زاہد شریف، سلیم چیچی، نعیم اختر (خیبرپختونخوا)، شکیل خان(بلوچستان)، شیخ وقاص(سندھ) کے علاوہ ملک بھر سے اولیمپئنز اور سابق ہاکی کے کھلاڑی کنویشن سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لاہور پریس کلب اور اسلام آباد پریس کلب کے باہر ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے مظاہرے اور پریس کانفرنسز بھی کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -