ٹڈاپ سکینڈل، یوسف گیلانی کے شریک ملزم ہارون کو بیوی نے قتل کر کے نعش جلا دی 

ٹڈاپ سکینڈل، یوسف گیلانی کے شریک ملزم ہارون کو بیوی نے قتل کر کے نعش جلا دی 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پاکستان (ٹڈاپ) سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ شریک ملزم محمد ہارون لاپتا نہیں بلکہ انہیں بیوی نے دوست کیساتھ مل کر قتل کیا اور نعش جلادی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کے شریک نامزد ملزم محمد ہارون کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے بتایا کہ ملزم کو قتل کردیا گیا ہے۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد ہارون لاپتا نہیں بلکہ بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا اور نعش کو بھی جلا دیا گیا، قتل کے بعد ملزم کی بیوی صنم ہارون نے عدالت میں شوہر کی گمشدگی کی درخواست دائر کی جس کے بعد صنم کے دوست کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے صنم کیساتھ ملکر ہارون کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ صنم ہارون کو پیش کیا جائے، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔خیال رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی سمیت 25 افراد پر کرپشن کی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور صرف یوسف رضا گیلانی پر 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے جس سے وہ انکار کرتے ہیں۔

شوہر قتل 

مزید :

صفحہ اول -