حکومت میری تجویز پر عمل کرتی تو  چینی کابحران نہ ہوتا،جہانگیر ترین 

حکومت میری تجویز پر عمل کرتی تو  چینی کابحران نہ ہوتا،جہانگیر ترین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد((سٹاف رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء  جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ  14 فروری 2020 کو میرا یہ بیان ریکارڈ کا حصہ ہے کہ درآمد پر عائد تمام ٹیکسز میں چھوٹ دے کر چینی امپورٹ کرنے سے قیمت میں متوقع اضافہ روکا جا سکتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں   جہانگیر ترین نے کہا کہ   درآمد شدہ چینی آنے سے مقامی مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء بنتی اور قیمت مستحکم رہتی ۔جس وقت میں نے یہ بیان دیا اس وقت چینی کی قیمت 80 روپے کلو تھی۔ اگر حکومت اس تجویز پر عمل کرتی تو ملک چینی کے موجودہ بحران کا کبھی شکار نہ ہوتا۔ 
جہانگیر ترین 

مزید :

صفحہ اول -