حکومت کا عرصہ سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا عرصہ سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے معاشی ابتری کے تناظر میں کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے طویل عرصے سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔تمام ٹیکس گزاروں کو مطلع کیا جا تا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے اپنے متعلقہ ریجنل ٹیکس آفس سے فور ی رابطہ کریں۔

انکم ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -