بھارت،تبلیغی جماعت کے ارکان کیخلاف کورونا پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ

بھارت،تبلیغی جماعت کے ارکان کیخلاف کورونا پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی ہائی کورٹ نے تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف کورونا پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد کے ممبئی ہائی کورٹ بینچ نے مختلف ممالک سے آئے تبلیغی جماعت کے 29 ارکان کے خلاف کورونا پھیلانے کی آیف آئی آر کے خلاف سخت فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس کی سرزنش کی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مہاراشٹرا حکومت نے وبا کو روکنے میں ناکامی پر تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی ذمہ داری دیگر ممالک سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین اور دہلی میں واقع جماعت کے مرکز پر عائد کی تھی۔

تبلیغی جماعت

مزید :

صفحہ اول -