چینی سفیر کا سی پیک اتھارٹی کا دورہ،تیز رفتار کام پر اظہار تشکر

چینی سفیر کا سی پیک اتھارٹی کا دورہ،تیز رفتار کام پر اظہار تشکر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں میں تیز رفتار کام پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حکومت پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے سی پیک کو مزید بہتر اور مفید بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

چینی سفیر دورہ

مزید :

صفحہ اول -