زلفی بخاری کو چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ بنانے کا فیصلہ

   زلفی بخاری کو چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ بنانے کا ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے زلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ ڈویژن نے زلفی بخاری کی تقرری کیلئے سمری تیار کرلی، جلدکابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو مزید ذمہ داریاں تفویض کرنے کیلئے انہیں چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے تین ممبران کی تعیناتی کیلئے 6ناموں کا پینل بھی تجویز کیا گیا ہے،جس میں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔جاوید جبار، کامران لشاری، سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ سبکدوش ہوچکے ہیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری سیرو سیا حت کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہے ہیں، وہ وزیراعظم کے مشیر سیاحت بھی ہیں۔ 

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -