18ویں ترمیم کا راگ الاپنے والوں نے اصل مقصد نظر انداز کر دیا،فیاض  چوہان

  18ویں ترمیم کا راگ الاپنے والوں نے اصل مقصد نظر انداز کر دیا،فیاض  چوہان

  

لاہور(آئی این پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے گزشتہ دو سال پنجاب کے عوام کیلئے مثالی رہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بزدار حکومت بے مثال دو سال پہلے نمبر پر ہے،بزدار حکومت نے بہترین سمارٹ گورننس کے ذریعے صو بہ  کیلئے ترقی کی نئی راہ کا تعین کیا، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے۔ جنوبی پنجاب کے حقوق کا دیرینہ مطالبہ سول سیکریٹریٹ کے قیام اور پینتیس فیصد بجٹ مختص کرنے سے پورا ہو گا۔ کورونا کیخلاف بزدار حکومت کی سمارٹ اسٹریٹیجی کی افادیت سپریم کورٹ، علاقائی و عا لمی اداروں نے تسلیم کی، تریپن لاکھ خاندان سوا سات لاکھ مالیت کے ہیلتھ انشورنس کارڈز سے صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ بزدار حکومت نے آن لائن ٹرانسفر پالیسی سے اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا۔ دو سالوں میں تیرہ سپیشل اکنامک زونز گزشتہ ستر سال کی نام نہاد پرفارمنس پر بھاری ہیں۔ پچھلی حکومتیں ستر سالوں میں صرف تین سپیشل اکنامک زونز بنا سکیں،ان منصوبوں سے ایک سو چالیس ار ب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پنجاب کی معیشت کو تقویت دیگی۔ بزدار حکومت نے پنجاب میں صحیح معنوں میں ای گورننس کے نفاذ کو یقینی بنایا ہے۔اٹھارویں ترمیم کا راگ الاپنے والوں نے اس کے اصل مقصد کو نظر انداز کر دیا۔ بزدار حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے تحت عرصہ دراز سے نظر انداز پالیسیوں کو ترجیحی بنیادوں پر تشکیل دیا۔ ان پالیسیوں میں ایڈورٹائزمنٹ، لیبر، ٹوارزم، سپیشل ایجوکیشن، زراعت، واٹر، انڈ سٹر یل وغیرہ شامل ہیں۔صرف دو سال میں پنجاب کابینہ نے اٹھاون بل اور اٹھائیس آرڈیننس پاس کیے۔ عثمان بزدار پنجاب کے عوام کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بہترین انتخاب ہیں جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے تبدیلی کے وژن کو عملی تشکیل دینے میں بزدار حکومت پیش پیش ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -