دنیا بھارت کو احتساب کے کٹہرے  میں لائے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

دنیا بھارت کو احتساب کے کٹہرے  میں لائے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،بھارت کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہئے،پاکستان تشدد کا نشانہ بننے والوں کی حمایت میں عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پاکستان مذہب کی بنیاد پر تشدد،تعصب،عدم برداشت اور تفریق سے انسانوں کے بچاؤ کیلئے عالمی کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔ ہفتہ کو مذہب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تشدد کا نشانہ بننے والوں کی حمایت میں عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ تفرق،نفرت اور مذہب کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کا یہ اہم موقع ہے،پاکستان امن، برداشت،بین الثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے صف اول پر ہے۔ہم نے اصولوں کے پیش نظر کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں اقلیتوں کے قومی کمیشن کا قیام،اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی بحالی اور دنیا کا سب سے بڑا گردوارہ کرتارپور شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام و فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے،ہمارے خطے میں بی جے پی اور آرایس ایس جوکہ ہندوتوا سے متاثر ہے مسلم ورثہ ختم کرنے کے درپے ہے۔ کرونا وائرس کے دنوں میں بھارتی مسلمانوں کو نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خاتمے کیلئے زور دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ بھارت کو اس سلسلے میں احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔پاکستان مذہب کی بنیاد پر تشدد،تعصب،عدم برداشت اور تفریق سے انسانوں کے بچاؤ کیلئے عالمی کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔
وزیر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -