تمام فیصلے نواز شریف کی مشاورت اور ہدایات پر ہوتے ہیں،خواجہ آصف

   تمام فیصلے نواز شریف کی مشاورت اور ہدایات پر ہوتے ہیں،خواجہ آصف

  

سیالکوٹ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام اہم فیصلے نواز شریف کی مشاورت اور ہدایت سے ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت ہم سب قائد نواز شریف کے سپاہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی کی کمان ہمیشہ نواز شریف کے پاس رہی ہے۔ پارٹی کا ووٹ، نظریہ اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ نواز شریف کا ہے۔انھوں نے کہا کہ شریف خاندان پہلے سے عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے،کورونا کی وجہ سے نواز شریف کا علاج نہیں ہو سکا، تاہم نوازشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔این آر او سے متعلق انھوں نے کہا کہ این آر او تو جہانگیر ترین کو دیا گیا، شوگر مافیا کو دیا گیا جو کابینہ کے اندر بیٹھے ہیں۔ میر شکیل الرحمن کا کیس بہت بڑی مثال ہے کہ کس طرح قانون کا استعمال ہورہا ہے، پوری دنیا کا میڈیا شور مچارہا ہے۔

تمام فیصلے

مزید :

کلچر -