عمران خان این آر او لینے والے پہلے وزیراعظم ہیں،حافظ حسین احمد

  عمران خان این آر او لینے والے پہلے وزیراعظم ہیں،حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی/کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او دینے کے بجائے این آر او لینے والے پہلے وزیر اعظم ہیں، اپوزیشن حکومت کے خلاف جیسے ہی سرگرم ہوتی ہے تو نیب حرکت میں آجاتی ہے، عثمان بزدار کی نیب میں طلبی کے بعد عمران خان خود بزدار کے وکیل صفائی بنے بیٹھے ہیں، میاں نواز شریف کے لندن میں رہ کر ٹیلیفونک رابطوں سے اگر اتنی ہلچل مچ سکتی ہے تو انہیں تمام معاملات کو بالا ئے طاق رکھ کر وطن واپس آنا چاہئے۔وہ ہفتہ کے روز اپنی رہائشگاہ جامع مطلع العلوم میں نجی چینل اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وفاقی وزراء مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری اور دیگررہنماؤں سے رابطے پر شاید اس لیے سیخ پا ہیں کیوں کہ انہوں نے خاموش رہنے اور سیاست میں حصہ نہ لینے کی شرط پر بعض رہنماؤں کو این او سی دی تھی۔ 
حافظ حسین احمد

مزید :

کلچر -