پاکستان میں کورونا وباء میں کمی خوش آئند ہے،صومیہ خان

  پاکستان میں کورونا وباء میں کمی خوش آئند ہے،صومیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو کورانا وائرس سے محفوظ رکھے۔اس وقت اس موذی وبا نے پوری دنیا کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔پاکستان میں اس وقت صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔صومیہ خان نے کہا کہ فنکار پیدائشی طور پر ہی فنکار ہوتا ہے اسے کوئی فنکار نہیں بنا سکتا ہر انسان  اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے جس سے وہ آگے چل کر فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں، گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر فنکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا۔صومیہ خان کا کہنا تھا کہ  وہ نئے پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جو جلد مداحوں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوگی۔

مزید :

کلچر -