محنت کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں، اداکارہ ملائکہ

  محنت کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں، اداکارہ ملائکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پرفارمنس کی طرف توجہ دینے والے کبھی پیچھے نہیں رہتے انہیں آگے ہی بڑھنا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ ملائکہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ اچھی پرفارمر ہیں تو آپ کو ولگر ڈانس اورفحش اداکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑتی آپ کی پرفارمنس ہی آپ کے کردار کا فیصلہ کردیتی ہے۔ اداکارہ ملائکہ نے مزید بتایا کہ میں سٹیج پر اپنی پرفارمنس کی طرف توجہ دیتی ہوں کبھی کسی کے کام اور کردار پر انگلی نہیں اٹھائی یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے اور اس سے مجھے مذید نکھار کا بھی موقع ملتاہے جو مستقبل میں میرے بہت کام آئے گا۔

مزید :

کلچر -