شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں ہوتا،صبا ء 

   شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں ہوتا،صبا ء 

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکاہ و ماڈل صبا قمرنے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے۔میری فلم ”کملی“منفرد موضوع پر مبنی ہے۔شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر ساتھ چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھااور اب بھی ٹی وی پر ہی کام کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیار،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

مزید :

کلچر -