کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے، عطاء اللہ عیسی خیلوی

  کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے، عطاء اللہ عیسی خیلوی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ  میری کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے اور اس میں اپنی کامیابی میں لاہور کے کردارکو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا،جب میں نے گائیگی شروع کی تو گھر الوں نے نہ صرف سخت مخالفت کی بلکہ گھر سے بھی نکال دیا گیا۔ ایک انٹر ویو میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ مجھے داتا کی نگری میں پناہ ملی اور میں نے مختلف ملازمتیں کیں۔میں نے پرستاروں سے رابطے کیلئے یوٹیوب چینل بنالیا ہے۔میں اپنے چینل کے ذریعے ہروقت اپنی سورتحال سے سب کو آگاہ رکھوں گا۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے لاہور سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاؤں لاہور کو اپنے دل و دماغ سے نہیں نکال سکتا۔انہو ں نے کہا کہ مشکل وقت میں کام آنے والے دوست کبھی نہیں بھولتے اور جب تمام دوست ملتے ہیں توماضی کی خوشگوار یادوں میں کھو جاتے ہیں۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرا ماضی بھی اچھا تھا اورحال بھی اچھا ہے اور دعا ہے کہ میرے مستقبل بھی اچھا ہو۔ 

محنت سے گلوکاری کے شعبہ میں شہرت حاصل کی،حمیرا

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔ وہ گلوکاری میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حمیرا چنانے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام کو محنت اور لگن سے انجام دیا ہے۔میں نئے آنے والے فنکاروں کو بھی محنت کی تلقین کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -