کنٹونمنٹ بورڈ اور یوسی106کے مختلف علاقوں سے لاروا برآمد

    کنٹونمنٹ بورڈ اور یوسی106کے مختلف علاقوں سے لاروا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ڈینگی کے حوالے سے دورے جاری،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 106 افغانی روڈ سمن آباد زون کا دورہ کیا اورڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا، 02 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروایا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 05 ٹیم نمبر 01 اور 03 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا، 02 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہواجسے موقع پر تلف کروا کر مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں کے اندر، باہر اور گردونواح میں صفائی ستھرائی رکھیں، صاف ستھرے ماحول سے ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی دورے کئے جا رہے ہیں۔