یوم عاشورپر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی تیاریاں: ریسیکو1122کو الر ٹ رہنے کی ہدایت 

یوم عاشورپر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی تیاریاں: ریسیکو1122کو الر ٹ رہنے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے کے حوالے سے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کی زیر صدارت تحصیل ماڈل ٹاؤن آفس میں مشترکہ اہم اجلاس منعقد ہوا.،اجلاس میں واسا، پی ایچ اے، ایم سی ایل، لیسکو، ہیلتھ، ریسکیو 1122 اور تمام لائسنس ہولڈرز نے شرکت کی۔ مجالس و جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔تحصیل ماڈل ٹاؤن میں جلوس کے روٹس پر درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ واسا کو جلوس کے روٹس پر کوڑا کرکٹ کے ڈرمز اٹھوانے اور پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ لیسکو کو تحصیل ماڈل ٹاؤن میں جلوس کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، لائسنس ہولڈرز نے بھی امن و امان قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی. ایس پی ماڈل ٹاؤن نے یوم عاشورہ کے موقع پر مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، ریسکیو 1122 اور ہیلتھ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔. 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -