ناکام معاشی پالیسیوں سے مہنگائی کا طوفان برپاہے،ذکر اللہ مجاہد

      ناکام معاشی پالیسیوں سے مہنگائی کا طوفان برپاہے،ذکر اللہ مجاہد

  

   لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان برپا ہے۔لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد بھی غربت اور بیروزگاری کے سائے لوگوں پر بری طرح سے منڈلا رہے ہیں۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پٹرول، آٹا، چینی سمیت دیگر ضروریات زندگی میں ہوشربا اضافے سے سفید پوش اور محنت مزدوری کرنے والے افراد کی کمر ٹوٹ گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر شجاع الدین شیخ سے ملاقات کے دوران اپنی گفتگو میں کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ سودی نظام معیشت کے خاتمے کے بغیر ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے۔ جماعت اسلامی ملک میں سود، سرمایہ دارانہ اور لوٹ گھسوٹ کے نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام معیشت چاہتی ہے جس میں دولت پر بااثر لوگوں کی اجارہ داری قائم نہ رہے اور دولت کی تقسیم امیروں کے ساتھ ساتھ غریبوں کی طرف بھی رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -