پنجاب حکومت دو سالوں میں ایک بھی منصوبہ شروع نہ کر سکی،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار نے شہبازشریف کے منصوبوں کیلئے سپیشل تختیوں کے کنٹینر منگوا کر رکھے ہیں، شہباز شریف کے خوشحال پنجاب کو برباد کرنے کا کریڈٹ بھی عثمان بزدار کو جاتا ہے۔عثمان بزدار اتنے کمزور وزیراعلیٰ ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ وصول کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔ وفاق،کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کو پیسے دے رہا ہے اور پنجاب سے لے رہا ہے۔پنجاب میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں اس لیے عثمان بزدار وفاق کو صدقہ خیرات دے رہے ہیں۔دو سالوں سے پنجاب حکومت اپنا ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔