ڈریپ اور ادویہ ساز کمپنیوں میں مذاکرات کامیاب،میڈیسن مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کے ادویہ ساز کمپنیوں سے مذاکرات کا میا ب ہوگئے ہیں جس کے بعد فارما کمپنیز نے ادویات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد فارما کمپنیز نے کورونا وبامیں دوائیں مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دوائیں مہنگی نہیں ہوں گی بلکہ پرانی قیمت پر دستیاب ہوں گی البتہ فارما کمپنیز ڈی پی پی 2018 کے تحت بعض دواں کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں، فارما کمپنیز سالانہ سی پی آئی کے تحت قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا فارماکمپنیز کو بعض دواں کی قیمتوں میں 7تا 10 فیصد اضافے کا اختیار ہے، فارما کمپنیز کا ادویات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، دوائیں مہنگی نہ کرنے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔
ڈریپ مذاکرات