پنجاب سے دوسرے صوبوں اور افغانستان گندم سمگل ہونے کا انکشاف

پنجاب سے دوسرے صوبوں اور افغانستان گندم سمگل ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ خوراک گندم کی سمگلنگ روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں دسمبراورجنوری میں پھرآٹابحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سندھ اور دیگر صوبوں کے علاوہ افغانستان میں گندم سمگل ہو رہی ہے محکمہ خوراک گندم اورآٹے کی سمگلنگ روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔پنجاب کی سستی گندم سندھ میں مہنگے داموں بکنے کاانکشاف سامنے آگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گندم بحران پرقابوپانے کیلئے15لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آٹے کے تھیلوں پرٹریکنگ ڈیوائس منصوبہ افواہوں پرمبنی نکلا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ رحیم یارخان میں 70فلورملز ہیں،آٹے کی سمگلنگ ہورہی ہے،تھیلوں پرکوئی بھی ٹریکنگ ڈیوائس نہیں لگائی جاسکتی۔محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سال کے شروع میں یعنی جنوری میں ملک کے اندر آٹے اور گندم کا بڑا بحران سامنے آچکا ہے جس کی حکومت نے تیاریاں نے شروع کی کہ اس بحران کو روکا جا سکے۔ اس حوالے سے پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے بات کی گئی انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے  آٹے اور گندم کا کوئی بحران نہیں آئے گا ہمارے پاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔
گندم سمگلنگ

مزید :

صفحہ آخر -