فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو مارے گئے

فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو مارے گئے

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)  فیصل ٹاون کے علاقہ میں مبینہ  پولیس مقابلہ کے دوران  2 ڈاکو مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان نامی شہری نے پولیس کو گھر میں ڈاکو گھسنے کی اطلاع دی، ایس ایچ او فیصل ٹاون رانا قادر اور ڈی ایس پی سی آئی اے موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس کی جانب سے اردگرد کے گھروں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -