پی ٹی آئی کو گراس روٹ سطح تک منظم بنائیں گے،سیف اللہ نیازی

  پی ٹی آئی کو گراس روٹ سطح تک منظم بنائیں گے،سیف اللہ نیازی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر سنٹرل پنجاب وومن ونگ ثانیہ کامران نے پارٹی آفس میں مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی،اس موقع پر سیف اللہ خان نیازی کا کہناتھا کہ پارٹی کو گراس روٹ سطح تک منظم اور فعال بنانا ہماری پہلی ترجیح ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

،پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے پارٹی پلیٹ فراہم کیا ہے۔

، ثانیہ کامران کا کہنا تھاکہ سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کو مضبوط اور فعال بنانے میں میری ٹیم دن رات مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -