ٹرک ٹرالہ اونرز ایسو سی ایشن کی طرف سے بزنس مین فرنٹ کی حمایت

ٹرک ٹرالہ اونرز ایسو سی ایشن کی طرف سے بزنس مین فرنٹ کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لالہ یاسر نصیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2020 میں لاہور بزنس مین فرنٹ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس  تاجر برادری کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

لاہور بزنس مین فرنٹ کی کامیابی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے فتح اور کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔