پی ٹی آئی ورکرز کو بھرپور نمائندگی دے رہی ہے،ناصر سلمان

    پی ٹی آئی ورکرز کو بھرپور نمائندگی دے رہی ہے،ناصر سلمان

  

 لاہور(پ ر)ترجمان پنجاب حکومت و وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان کی مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیم کی کامیاب تشکیل کے بعد پارٹی کے ذیلی ونگز مکمل کئے جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ورکروں کی پارٹی ہے اوران کو پارٹی میں بھرپور نمائندگی دی جا رہی ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے پارٹی کی طرف سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص ورکرز کو ترجیح دی جائے گی، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق گراس روٹ لیول پر عوامی خدمت کی جائے گی، اس موقع پر ناصر سلمان کا کہنا تھاکہ پارٹی تنظیم کی کم وقت میں تشکیل اور پارٹی امور کو احسن طریقے سے چلانے پر سیف اللہ نیازی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

،بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں صدر اعجاز احمد چوہدری کی مدبرانہ قیادت میں کامیابی حاصل ہوگی،پارٹی کارکنان پارٹی کے زیر سایہ انتخاپی سرگرمیوں کیلئے بھرپور تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا کورونا بحران اور بین الاقوامی دنیا میں متاثر کن کردار کارکنان کا فخر ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -