نواز شریف اپنی مرضی سے آئینگے،حکومت وقت ضائع نہ کرے مسائل پر توجہ دے

  نواز شریف اپنی مرضی سے آئینگے،حکومت وقت ضائع نہ کرے مسائل پر توجہ دے

  

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے برطانیہ کا ایک قانون ہے اور پاکستان کیساتھ بھی ملزمان کی حوالگی سے متعلق معاہدہ بھی موجود ہے جسے حکومت کو فالو کرنا ہوگا،ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے مسئلہ جیسے سیاسی کھیل کھیل رہی ہے،وہ پہلے تو یہ بتائے اگر وہ بیمار نہیں تھے تو انہیں باہر جانے کی اجازت کیونکردی گئی،ا یشو آف د اڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا پتہ نہیں حکمرانوں کو کیوں سمجھ نہیں آرہی ہیں نواز شریف سے بھی بڑے بڑے مسئلے اس وقت ملک کو درپیش ہیں،انہیں حل کرنے پر توجہ دے تو ملک و قوم کیلئے زیادہ بہتر ہوگا۔نوازشریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے ملک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرا موجودہ حکمرانوں کو مشورہ ہے وہ قومی نوعیت ایسے ایشوز پر توجہ دیں جو فوری حل طلب ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے اگر حکومت واقعی مخلص ہے تو برطانیہ کے قانون کو فالو کرے، برطانیہ سے موجود معاہدے کو بھی دیکھنا ہوگا لیکن دو سالوں میں حکو مت کی جو کارکردگی رہی ہے پہلے اسے بہتر کرے۔ حکومت نے زرداری زرداری نواز شریف نواز شریف بہت کھیل لیا اب عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کرے۔نواز شریف اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -